ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / قبل از مانسون بارشوں کی ناکامی سے خشک سالی کا خطرہ بڑھ گیا

قبل از مانسون بارشوں کی ناکامی سے خشک سالی کا خطرہ بڑھ گیا

Sat, 06 May 2017 02:00:20    S.O. News Service

بنگلورو:5/مئی(ایس او نیوز) ریاست میں ایک بار پھر قبل از مانسون بارشوں کی ناکامی کے سبب کسانوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ پچھلے پانچ سال سے مسلسل خشک سالی سے دوچار ریاست کے مختلف علاقوں میں قبل از مانسون کی بارشوں میں اس بار بھی 23 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ریاست کے جنوبی اندرونی علاقوں کو چھوڑ کر کسی بھی علاقہ میں معمول کے مطابق بارش نہیں ہوئی۔حالانکہ مختلف مقامات پر ہمہ وقت بوندا باندی کا سلسلہ چلتا رہا، لیکن اس سے زرعی کارروائیوں کو کوئی مدد نہیں مل سکی۔ بارش میں اس کمی کے سبب خشک سالی کے اثر کوزائل کرنے میں کسی طرح کی مدد نہیں مل پائی، کرناٹک کے محکمہئ آفات سماوی کے افسران کے مطابق اب تک ریاست میں معمول کے مطابق جتنی بارش ہونی چاہئے تھی، اس کے مقابل 23 فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ ریاست کے ساحلی علاقے جہاں پر عموماً معمول کے مطابق بارش ہوا کرتی ہے وہاں اس بار بارش محض 47 فیصد ہوئی ہے، البتہ جنوب کے داخلی حصوں میں معمول کے مقابل پانچ فیصد زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔شمالی کرناٹک کے علاقوں میں بارش صرف 50 فیصد ہوئی ہے، جبکہ ملناڈ علاقوں میں بارش معمول کے حساب سے ہوئی ہے، شمال مشرقی کرناٹک میں مانسون کے مقابل بارش نہ ہونے کے برابر رہی ہے۔ ریاست میں مانسون کے داخلہ کیلئے حالانکہ اب بھی تین ہفتوں کی برقرار ہے، اور جابجا ہلکی بارشوں کا سلسلہ بھی چل رہاہے، اس کے باوجود بھی ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ بارش معمول کے مطابق نہ ہونے کے برابر ہے۔ ریاستی محکمہئ موسمیات نے مرکزی حکومت کے ادارہ کے ساتھ مشترکہ سروے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سروے کے مطابق پچھلے پانچ سال سے ریاست میں خشک سالی کی جو صورتحال بنی ہوئی ہے اگر بارش میں کمی کا یہی سلسلہ برقرار رہا تو اس بار اس صورتحال میں سدھار کے امکانات بہت کم رہیں گے۔


Share: